May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ، ونزوئیلا کو دوسرا شام نہ بنائے

روس نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ونزوئیلا کے داخلی امور میں مداخلت کر کے اس ملک کو دوسرا شام نہ بنائے

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سنیچر کو صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نیکی ہیلی کے بیانات کی جانب اشارہ کیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ونزوئیلا کے حالات ممکن ہیں شام جیسے ہو جائیں- روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ روس کا موقف ونزوئیلا کے مسائل کے پرامن اور سیاسی حل پر استوار ہے اور کرملین ونزوئیلا میں پیشرفت و استحکام پیدا کرنے کے لئے تنازعہ کے فریقوں کے درمیان گفتگو کے لئے تیار ہے- زاخارووا نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ونزوئیلا کا مسئلہ اٹھائے جانے کی مخالفت کی-

ٹیگس