برطانوی مسلمانوں کی جانب سے مانچیسٹر دھماکے کی مذمت
May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
برطانوی مسلمانوں نے مانچیسٹر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی مسلمانوں کی کونسل کے سیکریٹری جنرل ہارون خان نے بدھ کے روز ایک بیان میں مانچیسٹر دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو دنیا و آخرت میں سخت سزائیں بھگتنا پڑیں گی۔برطانیہ کے کچھ سرگرم عمل مسلمانوں نے مانچیسٹر کے دہشت گردانہ حملے کے شکار گھرانوں کی مدد کرنے کی غرض سے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے۔برطانیہ کے رمضان فاؤنڈیشن نے بھی مانچیسٹر کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ داعش دہشت گرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔