May ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، فارن پالیسی میگزین

ایک امریکی جریدے نے لکھاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وسیع توانائیاں اور صلاحیتیں، علاقے میں دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں بہت ہی موثر ہیں۔

امریکی میگزین فارن پالیسی نے سعودی عرب میں صدر ٹرمپ کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی مدد اور تعاون کے بغیر علاقے میں دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جا سکتا-

فارن پالیسی نے لکھا کہ ایک ایسے وقت جب ایرانی عوام نے انیس مئی کے صدارتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر حصہ لیا، امریکی حکام نے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کی اور ایران کے خلاف موقف اپنایا-

فارن پالیسی نے لکھا ہے کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں ایران کی حکمت عملی ہمیشہ امن کو تقویت پہنچانے والی رہی ہے-

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ریاض اجلاس میں اپنی تقریر میں ایک بار پھر ایران مخالف اپنے د‏عوؤں کی تکرار کی ہے۔

ٹیگس