May ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • برسلز میں نیٹو کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

برسلز میں نیٹو اجلاس کے مخالفین نے مظاہرہ کر کے جنگ پسندانہ پالیسیوں اور سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کئے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نیٹو اور اس کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے مخالفین نے خاص طور سے مغرب کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

بیلجیئم کی پولیس نے نیٹو کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرین کا اجتماع روکنے کی غرض سے انھیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

بعض مظاہرین نے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کر کے مشرق وسطی کے بدامنی سے دوچار ملکوں منجملہ یمن میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم میں شریک ہیں۔

بعض مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نیٹو کے خلاف ہیں اس لئے کہ یہ تنظیم، جنگ و جارحیت کی پالیسیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جبکہ وہ امن و تعاون اور یکجہتی کے خواہاں ہیں۔

ٹیگس