عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے: یورپی یونین
رفح پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے تیز ہونے کے ساتھ ہی یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اس غاصب حکومت کے خلاف عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہ جو آج بریسلز میں یورپی کونسل کے ماہانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اکٹھا ہوئے, عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کو لازم قرار دیا۔
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ ، پانچ عرب ممالک ، اردن ، سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جرمنی کے وزیرخارجہ نے جو صیہونی حکومت کے روایتی حامی سمجھے جاتے ہيں صحافیوں سے کہا کہ رفح پر حملے فورا بند کرنے کا عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ لازم العمل ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے۔
اٹلی کے وزیرخارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم فلسطین کو ایک خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنا چاہتے ہيں بشرطیکہ اسرائیل ، فلسطین کو اور فلسطین اسرائیل کو تسلیم کرے۔
سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے جو اس وقت بریسلز میں ہيں کہا ہے کہ اسرائیل کو، فلسطین کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہيں ہے۔