May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • نیٹو نے جنگ کا خطرہ بڑھا دیا ہے : روس

روسی حکومت نے کہا ہے کہ نیٹو کی روس کو کنٹرول کرنے کی کوششوں نے عملی طور پر جنگ کے خطروں کو بڑھا دیا ہے

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو ، روس کو کنٹرول کرنے کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے مشرقی یورپ میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے جس کا براہ راست اثر یہ ہوگا کہ علاقے میں جنگ کا امکان بڑھ جائےگا- روس کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اس وقت روس اور نیٹو کے تعلقات سرد جنگ کے بعد کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں- نیٹو نے روس کا مقابلہ کرنے کے لئے پولینڈ اور بالٹیک کے ممالک میں بڑی تعداد میں فوجی ساز و سامان تعینات کر دیئے ہیں -

ٹیگس