May ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • شمالی عراق پر امریکی حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہریوں کے جانی نقصان پر روسی وزارت خارجہ کی تشویش

روس کی وزارت خارجہ نے موصل میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہریوں کے قتل عام پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکی وزارت جنگ کی جانب سے موصل میں مارچ کے مہینے میں ایک عمارت پر حملے میں عام شہریوں کے مارے جانے کے اعتراف کے بعد جاری ہونے والے روسی وزارت خارجہ کے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ موصل میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عراق اور شام میں امریکیوں کی جانب سے شروع کئے جانے والے مسلسل خونریز جنگی اقدامات کے سلسلے کا ایک حصہ ہے-

زاخارووا نے عراق میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کی تعداد کے بارے میں واشنگٹن کے بیانات کی سچائی پر شک وشبہے کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ نے جس تعداد کا اعلان کیا ہے جاں بحق ہونے والے اس سے آٹھ گنا زیادہ ہیں-

امریکی وزارت جنگ نے ابھی حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ سترہ مارچ کو عراق کے شہر موصل کی ایک عمارت پر اس کے جنگی طیاروں کے حملے میں ایک سو پانچ عام شہری ہلاک ہوئے ہیں-

ٹیگس