May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ جانے والی پروازوں میں لپ ٹاپ پر پابندی

واشنگٹن نے امریکہ جانے والی تمام بین الاقوامی پروازوں میں لپ ٹاپ لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکہ کے اندرونی سلامتی کے وزیر جان ایف کیلی نے فاکس نیوز ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ آنے والی تمام بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کے لپ ٹاپ لانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ رواں سال کے مارچ کے مہینے سے مختلف ملکوں خاص طور سے مشرق وسطی کے شہروں سے روزانہ امریکہ آنے والی پچاس پروازوں کے مسافروں پر لپ ٹاپ لانےپر پابندی عائد کی گئی تھی جس میں اب مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔ان پابندیوں میں لپ ٹاپ، ٹبلیٹ اور دیگر الیکٹرانیک وسائل شامل ہیں انہوں نے کہا کہ جو الیکٹرانیک وسائل موبائل سیٹ سے بڑے ہوتے ہیں انہیں طیاروں میں مسافروں کے سوار ہونے سے قبل چیک کیا جائے گا۔

ٹیگس