May ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • سیاہ فام امریکی مظاہرین گرفتار

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جو ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے

واشنگٹن ٹائمزکی ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ لاس ویگاس شہر میں امریکی پولیس کی زد وکو ب کے نتیجے میں ایک چالیس سالہ سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد بڑی تعداد میں سیاہ فام امریکی شہریوں نے شہر کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا جس کے دوران پولیس نے کم سے کم دس مظاہرین کو گرفتار کرلیا - امریکا میں انسانی اور شہری حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ امریکی پولیس کا نسل پرستانہ نظریہ بہت سخت ہے اور وہ جان بو جھ کو سیاہ فاموں اور رنگین فاموں کو نشانہ بناتے ہیں - پچھلے برسوں کے دوران امریکا کے مختلف شہروں میں سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کے نسل پرستانہ اقدامات اور پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کے قتل کےمتعدد واقعات کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہوتے رہے ہیں

ٹیگس