کملا ہیرس کے امیدوار بنتے ہی امریکی پولیس نے انھیں دیا تحفہ، سیاہ فام عورت کا قتل
امریکی پولیس افسر نے ایک سیاہ فام عورت کو اس کے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
سحرنیوز/دنیا : ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس نے اپنے افسروں کے ڈریس پر نصب کیمروں کی تصاویر شائع کی ہیں جو امریکی سیاہ فام عورت کے قتل کے بارے میں ہیں۔
چھتیس سالہ سونیا مسی نے پولیس ایمرجنسی سرویس سینٹر فون کر کے خبر دی کہ کوئی ممکنہ طور پر زبردستی گھر داخل ہوا ہے۔ تاہم آخرکار معاملہ یہاں تک پہنچا کہ اس عورت کو اسپتال منتقل کر دیا گيا اور وہ فائرنگ سے زخمی ہونے پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ اس سیاہ فام امریکی عورت کے سر میں گولی ماری گئی۔
امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کے ساتھ برتا جانے والا نسلی امتیاز اور امتیازی سلوک کا ایک پورا تاریک ماضی ہے اور امریکہ میں سیاہ فام شہریوں کو ہمیشہ گرا ہوا سمجھا جاتا رہا ہے۔
گذشتہ برسوں کے دوران امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہریوں کے قتل کی بہت سی وارداتیں انجام پائی ہیں جن میں پچیس مئی دو ہزار بیس میں جارج فلوئیڈ کا وحشیانہ قتل بھی شامل ہے جسے امریکی پولیس نے مینیاپولس میں پہلے اس کی گردن کو گھٹنوں سے دس منٹ تک دبوچ کے رکھا اور امریکی پولیس نے اس قتل پر کئے جانے والے احتجاج اور راہگیروں کے اعتراض کی کوئی پرواہ تک نہیں کی۔