لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے بحرینیوں کا اجتماع
برطانیہ میں بحرین کے سرگرم عمل حکومت مخالفین نے حکومت مخالف مظاہرے کی سرکوبی سے متعلق حکومت آل خلیفہ کے جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بحرین کے سرگرم عمل حکومت مخالفین نے لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے بحرین میں پرامن مظاہروں اور احتجاجات کو کچلنے کے لئے آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ و وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمت کی اور تاکید کے ساتھ اعلان کیا کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے وحشیانہ اقدامات امریکہ کی حمایت سے عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے تئیس مئی کو الدراز کے علاقے میں بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں پرامن دھرنے پر بیٹھے بحرینی عوام پر حملہ کر دیا جس میں چھے عام شہری شہید ہو گئے۔ آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کی اس جارحیت میں دو سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ تقریبا تین سو دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔