Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی حکام بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی نہیں کرتے

روزنامہ لومونڈ کا خیال ہے کہ امریکی حکام بین الاقوامی معاہدوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔

پیرس سے شائع ہونے والے روزنامہ لومونڈ نے لکھا ہے کہ امریکی صدر نے اپنے ملک کو ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے باہر نکال کر اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ امریکی حکام، بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کی ذمہ داری پوری کرنے سے گریز کرتے ہیں-

لومونڈ نے لکھا ہے کہ ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کا امریکی صدر کا فیصلہ اس ملک کو کمزور کر دے گا-

امریکی صدر نے جمعرات کو پیرس معاہدے سے باہر نکلنے کا اعلان کیا ہے جس پر دنیا کے بہت سے ممالک نے اعتراض کرتے ہوئے ٹرمپ کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے-

 

ٹیگس