Jun ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • جان کیری کا ٹرمپ کو انتباہ

سابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگی۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، جان کیری نے سان فرانسسکو میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ نئی پابندیاں عائد کرنے سے ایران اور ایرانی قوم کو یہ پیغام ہوگا کہ 2015 کو طے پانے والے جوہری معاہدے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا.

جان کیری کا کہنا تھا کہ تاریخی جوہری معاہدے کے تحت ایران کی جوہری سرگرمیوں میں کمی کے بعد اس کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کردیا گیا.

سابق امریکی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خیرخواہ افراد کی باتوں کو کان کھول کے سنے گا.

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے گزشتہ ماہ 18 ووٹ کے ساتھ ایک ایسے منصوبے کی توثیق کی جس کے تحت امریکی صدر ایران پر نئی پابندی لگا سکتے ہیں۔

یہ منصوبہ کل بروز بدھ بل کی شکل میں امریکی سینیٹ کے باضابطہ اجلاس میں پیش ہوگا.

عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران پر نئی پابندی لگانے کے منصوبے کا مقصد جوہری معاہدے کو توڑنے کے لئے فضا فراہم کرنا ہے جس سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے.

 

ٹیگس