Jun ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • چین میں ايشيائی ميڈيا كا 14واں اجلاس منعقد

چین کے شہر چینگ ڈائو میں آج سے ايشيائی ميڈيا كا 14واں اجلاس ايران كے ريڈيو ٹی وی ادارے كے سربراہ اورکئی دیگر ممالک كے ريڈيو ٹی وی اداروں كے سربراہوں کی شرکت سے شروع ہوا۔

اس اجلاس میں ريڈيو اورٹی وی کے سربراہ، ذرائع ابلاغ کو در پیش مسائل و مشکلات ،ان کی راہ حل اور اسی طرح ريڈيو اورٹی وی چینلوں کو بڑھانے اور اسی طرح اطلاع رسانی کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

چين ميں منعقد ہونے والے ايشيائی ميڈيا كے 14ويں اجلاس ميں شركت كے لئے ايران كے قومی ريڈيو اور ٹی وی ادارے (آئی آر آئی بی) كے سربراہ علی عسگری چين كے دورے پر ہيں۔ علی عسگری نے کل بيجنگ ميں چين كے ريڈيو اور ٹی وی ادارے كے سربراہ نيہ چن شی كے ساتھ ملاقات کی ۔

ہونے والی ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ايران اور چين كے قومی ٹی وی اور ريڈيو اداروں كے ڈائریکٹروں نے دونوں ملكوں كے درميان ٹی وی اور ريڈيو كے شعبے ميں تعاون كو فروغ دینے كے مختلف طريقوں پر تبادلہ خيال كرتے ہوئے روابط كی توسيع پرتاکید کی۔

ايران كے ريڈيو ٹی وی ادارے كے سربراہ نے ايران اور چين كے درميان تاريخی اور ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ يقينا تہران، بيجنگ كے درميان ميڈيا تعلقات كی توسيع سے دونوں ممالک كے روابط مزيد مستحكم ہوں گے.

چين كے ریڈیو اور ٹی وی ادارے كے ڈائریکٹر نے عوامی رابطوں كے لئے ميڈيا كے اہم كردار كے بارے ميں كہا كہ گزشتہ سالوں ميں ميڈيا نے دونوں ملكوں كے عوام كو قريب لانے كے لئے اہم كردار ادا كيا.

 

ٹیگس