Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی سازش بے نقاب

سعودی عرب کی جانب سے قطر کو تنہا کرنے کے لئے امریکی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے مشرق وسطیٰ کے دورے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور وہاں کی حکومتوں نے قطر کو تنہا کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کا دورہ، بادشاہ اور 50 ممالک کے سربراہوں سے ملاقات کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے کہاتھا کہ وہ انتہا پسندی کے لیے فنڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت رویہ اپنائیں گے اور تمام حوالے قطر کی جانب جارہے تھے تاہم یہ خوفناک دہشت گردی کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہوگا۔

قطر مشرق وسطیٰ میں تیل پیدا کرنے والا اہم ملک ہے اور اس کی تنہائی سے عالمی مارکیٹ میں زبردست اثرات پڑنے کا امکان ہے جبکہ غذائی اجناس سمیت تجارتی خسارے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ قطر اور خلیج فارس کے تین ممالک کے درمیان کشیدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کے ایک دن بعد شروع ہوئی ۔

ٹرمپ نے اپنے اس دورے میں سعودی عرب کی علاقائی پالیسیوں سے مکمل طور پر ہم آہنگی کا اظہار کیا اور ایک طرح سے انہوں نے قطر کی علاقائی پالیسیوں کے آگے سوالیہ نشان لگا دیا جس کے خلاف قطر کے حکام نے اپنا رد عمل ظاہر کیا جو قطر اور خلیج فارس کے دوسرے تین ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے پر منتج ہوا۔

 

ٹیگس