Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • میانمار کا فوجی طیارہ لاپتہ

میانمار کی فوج کا ایک طیارہ جس میں ایک سو سولہ افراد سوار تھے، آج لاپتہ ہو گیا-

اے ایف پی نے یہ اطلاعات میانمار کے فوجی سربراہ کے حوالے سے دی ہے- مقامی رپورٹوں کے مطابق اس طیارے کا ریڈار سے اچانک رابطہ ٹوٹ گیا تھا-

یہ طیارہ، میانمار کے جنوبی شہر میئک اور ینگون کے درمیان سے غائب ہوا تاہم بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس کے بعض حصے آندومان کے سمندری علاقے میں دیکھے گئے ہیں-

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق میانمار کے کمانڈر انچیف کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ جب دوےای قصبے سے بیس میل مغرب میں پہنچا تو مقامی وقت کے مطابق تقریبا ایک اعشاریہ تین پانچ پر اس کا رابطہ ٹوٹ گیا- 

بتایا جاتا ہے کہ طیارے میں ایک سو پانچ مسافر اور عملے کے گیارہ افراد سوار تھے-

 

 

ٹیگس