Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • آئی اے ای کے بورڈ آف گورنزز کا اجلاس شروع ہوگیا

جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای کے کے بورڈ آف گورنرز کا گرمائی اجلاس ویانا میں شروع ہوگیا ہے۔

سن دوہزار سولہ کے فنی تعاون، قراداد بائیس اکتیس کے تحت ایران میں نگرانی کی رپورٹ، شمالی کوریا کی سیف گارڈ کی درخواست، شام میں این پی ٹی معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینا، آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا اہم ترین ایجنڈا ہے۔آئی اے ای اے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جون دوہزار سترہ کی دوسری رپورٹ میں ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں جامع ایٹمی معاہدے کے تحت انجام پارہی ہیں۔

ٹیگس