امریکی صدر نے ملکی ذرائع ابلاغ کو گھٹیا قرار دے دیا
Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
امریکی صدر نے ایک بار پھر ملکی ذرائع ابلاغ کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے گھٹیا اور جعل ساز قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سلسلے میں ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کو غلط بتاتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکی ذرائع ابلاغ ، اپنے خاص مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے ان کے خلاف جعلی ذرائع کے حوالے سے غلط خبریں شائع کرتے ہیں۔
ٹرمپ، اپنے خلاف امریکی ذرائع ابلاغ کی تنقید کے باعث اپنا صدارتی دور شروع ہونے سے پہلے سے ہی انھیں ہدف تنقید بناتے رہے ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے ملکی کے ذرائع ابلاغ کو برا بھلا کہے جانے کا سلسلہ ایسے عالم میں جاری ہے کہ بہت سے امریکی عوام، ٹرمپ کو بعض اوقات ان کے دشمانہ رویے، بدزبانی اور بدتمیزی کے باعث صدر کے عہدے کے لائق نہیں سمجھتے۔