Jun ۱۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
  • عام شہریوں پر امریکی اتحاد کا حملہ،اقوام متحدہ کی تنقید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام کے شہر رقہ کے شہریوں پر امریکی اتحاد کے طیاروں کے حملے پرتنقید کی ہے۔

جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحاد کے طیاروں کے حملوں میں جو داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے کئے گئے بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے ہیں۔
خبری ذرائع نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے طیاروں نے رقہ شہر کے مغربی مضافات میں پچیس سے زائد حملے کرکے دسیوں عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے رقہ میں اپنے حملوں میں سفید فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے۔

ٹیگس