امریکہ میں ایٹمی بجلی گھر پر ہیکروں کا حملہ
Jun ۲۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایک ایٹمی بجلی گھر پر ہونے والے ہیکروں کے حملے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اے بی سی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک ایٹمی بجلی گھر کے کمپیوٹر سسٹم پر چند نامعلوم ہیکروں کے حملے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ہیکروں نے کس ایٹمی بجلی گھر کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا ہے اور نہ ہی انھوں نے ہیکروں کی شناخت کی طرف کوئی اشارہ کیا۔
واضح رہے کہ منگل کے روز بھی دنیا کے مختلف علاقوں میں کئی کمپنیوں کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملے ہوئے ہیں -رپورٹ کے مطابق اس قسم کے حملے پہلی بار روس اور یوکرین میں بھی ہوئے ہیں۔