Nov ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • اسرائیلی ایئر فورس کے دس خفیہ ماہرین کے فوٹو اور تفصیلات برملا ، سیکوریٹی خدشات سے اسرائيل میں ہنگامہ، معلومات دینے پر 10 ہزار ڈالر کا انعام

حنظلہ نامی ہیکروں نے اسرائیل کی خلائي صنعت کے 10 ماہرین کی تفصیلات ان کی تصویریوں کے ساتھ شا‏ئع کر دی ہیں۔

 سحرنیوز/عالم اسلام:  اس کے ساتھ ہی یہ بھی اعلان کیا گيا ہے کہ ان ماہرین کے بارے میں ایسی معلومات فراہم کرنے پر جس سے انہیں پکڑنا  ممکن ہو جائے ، 10 ہزار ڈالر کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ سارے اسرائيلی ماہرین  البیت انڈسٹريز، الٹا، ایرو ناٹیکس ، ایئر فورس اور فوج سے تعلق رکھتے ہيں۔

اطلاعا ت کے مطابق یہ لوک ، راڈار ، الیکٹرانک جنگ ، میزائل ، ڈرون ، بحری تصادم اور سیٹیلائٹ جیسے شعبوں میں مہارت رکھتے ہيں۔

 

واضح رہے  اسرائيل اپنے فوجی ماہرین کی معلومات بے حد خفیہ رکھتا ہے ایسے میں اس طرح سے ماہرین کی تصویروں اور تفصیلات کا شائع ہونا ، سیکوریٹی کے شعبے میں اس کی کمزوری کو واضح کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

  Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok

 

ٹیگس