یمن میں متحدہ عرب امارات کی خفیہ جیلوں کی تحقیقات کا مطالبہ
Jul ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات کی خفیہ جیلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے جیرمی کوربن نے حکومت برطانیہ پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عام لوگوں کا قتل عام کرنے والے ملکوں کو اسلحے کی فراہم بند کرے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات کی خفیہ جیلوں کی تحقیقات کریں۔
اس سے قبل ایسوشی ایٹڈ پریس اور ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا تھا کہ یمن مخالف سعودی اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارات نے یمن میں خفیہ جیل قائم کر رکھی ہے جہاں قیدیوں کو جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحیت کرنے والے سعودی اتحاد کا حصہ ہے۔