Jul ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کو چین کی دھمکی

چین نے امریکی جنگی جہاز کو اپنے ایک جزیرے کے قریب آنے پر متنبہ کرتے ہو‎‎ئے اسے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانک نے امریکی جنگی جہاز کے اقدام کو اشتعال انگيز قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو اس قسم کے اقدام سے گریز کرتے ہو‎ئے چین کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی  نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس قسم کے اقدام سے علاقے کے توازن کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ چین نے متنازع سمندری حدود میں داخل ہونے والے امریکی جنگی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی جانب سے قبضے میں لیا گیا جنگی جہاز گائیڈڈ میزائل سے لیس ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنگی جہاز جنوبی چین کے متنازع سمندری علاقے میں 12 ناٹیکل میل اندر چلا گیا تھا کہ چینی فورسز نے اس پر قبضہ کرلیا۔

ٹیگس