28 یورپی ملکوں کے خلاف روس کی پابندیاں
روس کے وزیراعظم نے یورپی یونین کے خلاف پابندیوں کی مدّت میں ڈیڑھ سال کی توسیع کئے جانے کا دستورالعمل جاری کر دیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر اعظم دیمتری مدویدیف نے روس کے خلاف یورپی یونین کی تین سالہ پابندیوں کے جواب میں یورپی یونین کے اٹھّائیس ملکوں کے خلاف روس کی پابندیوں میں ڈیڑھ سال کی توسیع کے حکم پر دستخط کردیئے ہیں۔
انھوں نے اعلان کیا کہ یہ اقدام، روس کے قومی مفادات کے دفاع اور اقتصادی شعبوں کی حمایت کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے۔
روس کے وزیراعظم نے کہا کہ روسی کاشتکاروں کی جانب سے یورپی ملکوں کے خلاف پابندیوں اور زراعت پیشہ افراد کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔
روسی صدر پوتن نے گذشتہ ہفتے یورپی یونین کے خلاف پابندیوں کی مدّت میں اکتّیس دسمبر دو ہزار اٹھّارہ تک توسیع کئے جانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
روس کی جانب سے یہ اقدام ماسکو کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے جواب میں عمل میں لایا گیا۔