وینزویلا میں پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کی اس کے صدر کی جانب سے مذمت
وینیزویلا کے صدر نیکولس میدورو نے ملکی پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وینیزویلا کے صدر نیکولس میدورو نے اپنے ملک میں ہر قسم کے پر تشدد اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر حملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
انہوں نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پر تشدد کاروائیاں جس کی طرف سے بھی ہوں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
وینیزویلا کے دارالحکومت کراکاس میں قومی اسمبلی پر جو اس وقت حکومت مخالفین کے قبضے میں ہے، حکومت کی حامی جماعت کے حامیوں نے حملہ کر دیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
وینیزویلا میں گزشتہ ماہ سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں کشیدگی جاری ہے اور اپوزیشن کارکنوں نے دارالحکومت کراکاس کی سڑکوں کو میدان جنگ بنا رکھا تھا۔
حکومت مخالفین کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے جو اس ملک کی عوامی اور قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔