موصل کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر درکار ہیں، اقوام متحدہ
Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۸ Asia/Tehran
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے عراقی شہر موصل کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔
عراق میں انسانی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر لیزگرینڈ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی اندازوں کے برخلاف موصل میں بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی اداروں کی تعمیر نو کے لیے دوگنا رقم درکار ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی موصل کے مقابلے میں مغربی موصل کے علاقے میں بہت زیادہ تباہی پھیلی ہے اور اس کی تعمیر نو میں کم سے کم ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا۔
اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا تھا کہ داعشی دہشت گردوں کی مکمل نابودی کے بعد، موصل کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا جائے گا۔