وینیزویلا میں صدر کے حامیوں کی ریلی
وینیزویلا میں صدر کے ہزاروں حامیوں نے کاراکاس میں حکومت کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس کی سڑکوں پر صدر نیکولس میدورو کے حامیوں نے ایسے عالم میں مظاہرے کئے ہیں کہ حکومت نے اپوزیشن رہنما لئو پولدو لوپز کو جیل سے رہا کرکے ان کے گھر میں نظربند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میدورو حکومت کے اس مثبت اقدام کا لاتینی امریکہ کے ممالک، اسپین اور امریکہ نے خیرمقدم کیا ہے۔
میدورو نے پہلی مئی کو محنتوں کشوں کے عالمی دن کے موقع پر آئین پر نظرثانی کے لئے ریفرینڈم کی دعوت دی تھی کیونکہ میدورو کا خیال ہے کہ ریفرینڈم کے ذریعے ہی وینیزویلا میں امن بحال ہو سکتا ہے۔ وینیزویلا کے الیکشن کمیشن نے تیس جولائی کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
وینیزویلا میں پہلی اپریل سے مخالفین کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور وہ اس ملک کی منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔