گرنفل ٹاور متاثرین اور بلدیہ کے عہدیداروں میں نوک جھونک
Jul ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
لندن کے گرنفل ٹاور میں آتشزدگی کے بارے میں ہونے والا اجلاس متاثرین اور بلدیہ کے عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ میں تبدیل ہوگیا۔
اس موقع پر گرنفل ٹاور سانحہ کے متاثرین و مرنے والوں کے لواحقین اور بلدیہ کے عہدیداروں اور تحقیقاتی افسران کے درمیان زبردست نوک جھونک ہوئی۔
سانحہ متاثرین نے، کیسینگٹن کونسل کی سربراہ ایلزبتھ کیمپبیل پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ متاثرین سے منہ چھپاتی پھر رہی ہیں اور ان کے علاج معالجے اور بحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کر رہی ہیں ۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ سرکاری حکام اور حتی وزیراعظم تھریسا مے بھی عوام کی بات سننے اور مسائل کو سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تیرہ جون کو مغربی لندن کے گرنفل ٹاور میں ہونے والی آتشزدگی کے سانحے میں 80 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔