Jan ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۶ Asia/Tehran
  • برطانوی سفیر کو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گيا

لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر حملے کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر ایران مخالف عناصر کے حملے اور پرچم ایران کی بے حرمتی نیز برطانوی وزارت خارجہ کے مداخلت پسندانہ بیان کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گيا۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ میں برطانوی سفیر کو طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے سخت اعتراض سے  آگاہ کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران کے سفارت خانے کی سیکورٹی کی ذمہ داری پوری نہ کرنے میں برطانوی پولیس کو قصور وار قرار دیا اور کہا کہ سفارت خانے، سفارت کاروں، عام ملازمین اور برطانیہ میں ایران کے سبھی سفارتی مراکز کے تحفظ کی ذمہ داری برطانوی حکومت کی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ کے مطابق تہران میں برطانوی سفیر نے لندن میں ایران کے سفارت خانے پر حملے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ وہ ایران کے اعتراض سے برطانوی حکومت کو جلد سے جلد مطلع کریں گے۔

 

ٹیگس