Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں فلسطین حامیوں پر بڑھتے دباؤ کے باوجود غزہ کے مظلوموں کے حق میں زبردست مظاہرے

برطانیہ میں اسرائیل مخالف تحریکوں کے خلاف بڑھتے ہوئے سیکورٹی دباؤ کے باوجود ہزاروں فلسطینی حامیوں نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

 سحرنیوز/دنیا: برطانیہ کے شہر گلاسگو میں مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں نعرے لگائے۔ وہ اپنے ہاتھوں میں فلسطینیوں کے حامی قیدیوں کی حمایت میں ایسے بینرز بھی اٹھائے تھے، جن پر "فلسطین ایکشن" گروپ کے معاملے میں بھوک ہڑتال کرنے والوں کی حمایت جیسے نعرے درج تھے۔ مانچسٹر میں بھی مقامی فلسطینی حامی گروپوں نے شہر کے گرجا گھر کے سامنے اجتماع کرکے "غزہ کا محاصرہ ختم کرنے" کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے غزہ پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے مغرب کی جانب سے اس غاصب حکومت کی فوجی اور سیاسی حمایت کے خاتمے اور عام شہریوں کے قتل عام کے ذمہ داروں کا احتساب کرنے کا مطالبہ کیا۔اسی طرح شہر آکسفورڈ میں بھی ایک ریلی نکالی گئی جس میں فلسطین کی حمایت کے سایہ میں انتہائی دائیں بازو کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

مظاہرین نے نسل پرستی اور اسلام فوبیا کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مظاہروں کے خلاف سیکورٹی دباؤ بڑھانے کے بجائے، اندرونی بحرانوں اور تفرقہ انگیز پالیسیوں کی جڑوں کو خاتمہ کرے۔یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب حالیہ ہفتوں کے دوران برطانیہ میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کے خلاف سکیورٹی کے دباؤ میں شدت آئی ہے اور گرفتاریوں کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس