Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ اور یورپ ، بحران یوکرین کے ذمہ دار ہیں، روس

روس کے وزیر خارجہ نے امریکہ اور مغرب کی پالیسیوں کو بحران یوکرین کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔

جرمنی میں روس اور یورپی یونین کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ امرکہ اور یورپی یونین کی تنگ نظرانہ پالیسیوں کی وجہ سے یوکرین میں بحران جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کا بحران بیرونی ہے اور مینسک معاہدے پر علمدرآمد کے ذریعے اس بحران کو بہترین طریقے سے حل کیا جاسکتا ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ جرمنی اور فرانس، امریکہ اور اپنے دیگر شرکا کے ساتھ مل کر بحران یوکرین کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔یوکرین میں اپریل دوہزار چودہ سے سرکاری فوج اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث دس ہزار کے قریب لوگ مارے جاچکے ہیں۔

 

ٹیگس