کانگو میں ایک کشتی الٹنے سے27 افراد جاں بحق
Jul ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
کانگو میں ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں 54 افراد لاپتہ ہو گئےہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عوامی جمہوریہ کانگو میں ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم ازکم 27 افراد جاں بحق اور 54 لاپتہ ہو گئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ دریائے کاسائی میں رونما ہونے والے اس حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ابھی تک اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔