کشمیر,ہندوستانی فلسطین! ۔ ویڈیو
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
کشمیر اپنے مطالبات پورے کرانے کے راہ میں بھاری قیمت چکا رہا ہے!
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مرکزی حکومت مقامی عوام کی رائے کا احترام کرنے اور انکی آواز سننے کے بجائے ان کا قلع قمع کرنے اور انہیں دبانے کے لئے ایسے اقدامات کا سہارا لیا جاتا ہے جو واقعی معنوں میں فلسطین میں ہو رہے اسرائیلی مظالم کی یاد دلا دیتے ہیں۔ بعض رپورٹوں کے مطابق کشمیر میں عوام کی سرکوبی کے لئے اپنائے جانے والے بعض اقدامات اسرائیل کے تعلیم کردہ ہیں۔ ان دنوں ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تعلقات نہایت معنیٰ دار انداز میں اعلیٰ ترین سطح تک پہونچ چکے ہیں۔