امریکی سینٹ میں ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا
Jul ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ اراکین کی مخالفت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا طبی نظام سے متعلق بل شکست سے دوچار ہو گیا۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے طبی اور علاج و معالجے کے نظام میں تبدیلی سے متعلق سینیٹ میں ایک بل پیش کیا تھا جو ڈیموکریٹ اراکین کی جانب سے مخالفت کے بعد شکست سے دوچار ہو گیا۔
اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے اراکین سے اس بل کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ، اوبامہ کیئر کے متبادل ایک بل پاس کروانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انھیں کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
امریکی سینیٹ میں اس بل کی منظوری کے لئے کم از کم پچاس اراکین کانگریس کی حمایت کی ضرورت ہے مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹ اراکین ٹرمپ کے اس فیصلے سے راضی نہیں ہیں۔