Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • فلپائنی صدر کی جانب سے  ٹرمپ کی دعوت مسترد

فلپائن کے صدر نے کہا ہے کہ اپنے عہد صدارت میں کبھی امریکا نہیں جائیں گے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر رودو ریگو دوتیرتے نے منیلا میں گفتگو کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کوئی نہیں کرتا۔

 فلپائن کے صدر نے امریکی صدرٹرمپ کے دورہ واشنگٹن کے دعوت نامے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عہد صدارت اوراس کے بعد بھی کبھی امریکا نہیں جاوں گا۔ اس جیسا برا ملک دنیا میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلپائن کے صدردوتیرتے کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔

 

ٹیگس