امن پسند امریکیوں کی جانب سے جاپان پر ایٹمی بمباری کی مذمت
Aug ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
امن پسند امریکیوں نے ہیروشیما اور ناکازاکی پر امریکہ کی ایٹمی بمباری کی مذمت کی ہے۔
گلوبل ریسرچ انٹرنیٹ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امن کے حامی اداروں اور امن پسند امریکی شہریوں کے ایک گروہ نے اتوار کو دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے شہر ہیروشیما اور ناکازاکی پر امریکہ کی جانب سے ایٹم بم مارے جانے کی بہترویں برسی کی مناسبت سے جاپانی عوام کے نام ایک خط جاری کیا ہے جس میں ان دونوں شہروں پر امریکی بمباری کی مذمت کی گئی ہے۔
اس خط میں آیا ہے کہ امریکی حکومت نے کبھی اس جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم کے ارتکاب پر معافی نہیں مانگی۔
امریکہ کے امن پسندوں نے اس خط میں اقوام متحدہ میں سات جولائی دوہزار سترہ کو بھاری اکثریت سے منظور ہونے والے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم استعمال کے معاہدے پر عمل درآمد کی حمایت کی ہے۔