Aug ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • ہیروشیما میں امریکی بربریت کو یاد کیا گیا

جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکہ کے جارحانہ ایٹمی حملے کی یاد میں منائی گئی

سحرنیوز/دنیا:  میڈیا ذرائع کے مطابق ہیرو شیما پر امریکہ کے جارحانہ ایٹمی حملے کے اسّی سال مکمل ہونے پر پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھونے والوں کو یاد کیا گيا۔

واضح رہے کہ چھے اگست، انیس سو پینتالیس کو دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیروشیما پر ایٹم بم حملے میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے ہیرو شیما پر ایٹمی حملے کے تین دن بعد نو اگست انیس سو پینتالیس کو ناگا ساکی پر بھی ایٹمی حملہ کیا جس میں تقریبا سینتالیس ہزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ امریکہ کے ان جارحانہ ایٹمی حملوں کے بعد جاپان نے پندرہ اگست کو ہتھیار ڈال دیے تھے۔ 

 

 

۔

ٹیگس