امریکی جیل پر قیدیوں کا قبضہ
Aug ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
امریکی ریاست ارکنساس کی جیل کے انتہائی سیکورٹی والے حصے پر باغی قیدیوں نے قبضہ کرلیا ہے۔
ریاست کےمحکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے سالمن گریوز نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغی قیدیوں نے جیل کے انتہائی سیکورٹی والے حصہ پر اس وقت قبضہ کرلیا جب جیل میں استراحت اور آرام کا وقت تھا۔ریاستی پولیس کےترجمان بل سیڈلر کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال جیل کے اس حصے میں داخل نہیں ہو پائی ہے جس پر باغی قیدیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ارکنساس جیل کا شمار امریکہ کی انتہائی جدید ترین جیلوں میں ہوتا ہے جہاں پانچ سو سے زیادہ قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ سیکورٹی عملے کی تعداد تین سو بتائی جاتی ہے۔مشتبہ افراد اور خاص طور سے سیاہ فاموں کے ساتھ امریکی پولیس کے تشدد آمیز رویئے کے باعث امریکہ بھر میں پولیس کے تئیں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔