Aug ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • چین میں زلزلہ، 200 افراد جاں بحق و زخمی

چین میں زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سیچوان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 175 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 30 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ زلزلہ سیچوان کے مضافاتی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 20 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ چین کے نیشنل کمیشن برائے ڈیزاسٹر ریڈکشن نے تخمینہ لگایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 100 سے زائد ہلاکتیں اورایک لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہوسکتے ہیں۔

زلزلے کا مرکز صوبائی دارالحکومت چینگدو سے 284 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ خیال رہے کہ سیچوان میں قبل ازیں منگل کو لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس