Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • بورکینافاسو کے ریسٹورینٹ پر دہشت گردانہ حملہ

مغربی افریقا کے ملک بورکینافاسو کے دارالحکومت کے ایک ریسٹورینٹ پر مسلح افراد کے دہشت گردانہ حملے میں پچیس افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

بورکینافاسو کی وزارت اطلاعات و نشریات نےاعلان کیا ہے مسلح دہشت گردوں کے حملے میں سترہ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں - عینی شاہدین کے مطابق پک اپ ٹرک میں سوار تین مسلح حملہ آور ریسٹورینٹ میں داخل ہوگئے اور وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کردی - سیکورٹی فورس کی جوابی کارروائی شروع کی گئی اور وہاں موجود لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا - حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آوروں نے کئی لوگوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے - حملہ آوروں اور سیکورٹی فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ گھنٹوں جاری رہا-  ابھی تک اس خبر کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں -  

 

ٹیگس