Aug ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran

وینیزویلا کے عوام نے فوجی حملے کی امریکی دھکیوں کے خلاف زبردست مظاہرے کیے ہیں۔

دارالحکومت کراکاس میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر نیکولس مادورو نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے حکومت کی حمایت ہی امریکی دھمکیوں کا بہترین جواب ہے۔ صدر مادورو نے اپنے خطاب میں یہ بات زور دے کر کہی کہ وینیز ویلا ایک عظیم ملک ہے اور وہ امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

مظاہرے میں شریک لوگوں نے اس موقع پر کہا که ان کا ملک آزاد اور جمہوری ملک ہے اور ہم کسی بھی دوسرے ملک کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکہ اور حکومت وینیز ویلا کے مخالفین صدر مادورو پر پارلمینٹ کے ذریعے اپنے آئینی اختیارات میں اضافے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

ٹیگس