وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے ردعمل پر سوشل میڈیا میں بحث
امریکی صدر کےنسل پرستانہ موقف کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کے ردعمل پر سوشل میڈیا میں زبردست بحث چھڑ گئی
صدر ٹرمپ نے منگل کی شب ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر سفید فاموں کی برتری کے حامی گروہوں کے پر تشدد اقدامات کی دفاع کیا تھا۔ انہوں نے ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں نسل پرستی کے حامی گروہوں کے اقدامات کی جانب اشارہ کیے بغیر، تمام گروہوں کی جانب سے تشدد پسندانہ اقدامات کی مذمت کی تھی۔صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کی فلم میں وائٹ ہاؤس کے نئےچیف آف اسٹاف جان کلے سرجھکائے شرمندگی کی حالت میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ان کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر زبردست بحث کا سبب بن گیا ہے۔امریکہ میں تازہ واقعات کے بارے میں صدر ٹرمپ کے بیانات پر متعدد رہنماؤں اور سیاستدانوں نے کڑی نکتہ چینی کی ہے جن میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما اور سیاستداں بھی شامل ہیں۔