امریکا میں نسل پرست اور انتہا پسند گروہوں میں اضافہ
امریکا میں تشدد اور نسلی برتری کو رواج دینے والے ایک ہزار انتہا پسند گروہ سرگرم ہیں۔
سی این این نے خبردی ہے کہ امریکا میں انتہا پسندانہ اور تشدد آمیز سوچ کو رواج دینے والے سخت گیر گروہوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔
ان گروہوں میں وہ گروہ بھی شامل ہیں جو سفید فاموں کی برتری پر یقین رکھتے ہیں اور جنھیں وائٹ سپریمیسسٹ کہا جاتاہے۔
جبکہ ان انتہا پسند گروہوں میں نیونازی ، علیحدگی پسند اور اسلام مخالف گروہ بھی شامل ہیں۔
سی این این نے خبردی ہے کہ دوہزار سولہ میں ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی ان انتہا پسند گروہوں کی تعداد نو سو سترہ تک پہنچ گئی تھی-۔
نسل پرستوں کے پرتشدد مظاہروں کے بعد جو ریاست ورجینیا میں ہوئے ہیں امریکا میں نسل پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر عالمی حلقوں میں شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
گذشتہ سنیچر کو ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ایک نسل پرست نوجوان نے نسل پرستی کے مخالفین کی بھیڑ پر اپنی گاڑی چڑھادی جس میں ایک عورت ہلاک اور انیس دیگر زخمی ہوگئے۔