Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ جزیرہ نمائے کوریا کو سانحے کی جانب دھکیل رہا ہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا نے کہا ہے امریکہ جزیرہ نمائے کوریا کو سانحے کی جانب دھکیل رہا ہے۔

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مجوزہ فوجی مشقوں  پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شمالی کوریا کی حکومت، فوج اور ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر واشنگٹن اور سیول کو سخت خبر دار کیا ہے۔شمالی کوریا کی حکومت، فوج اور ذرائع ابلاغ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں جزیرہ نمائے کوریا میں کشیدگی کا سبب بنی ہوئی ہیں۔امریکہ اور جنوبی کوریا آئندہ ہفتے اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر نے والے ہیں۔شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ، اشتعال انگیز اور یک طرفہ پالیسیوں کی وجہ سے جزیرہ نمائے کوریا میں جاری کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔شمالی کوریا اور امریکہ نے ایک دوسرے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں شمالی کوریا کو غضب کی آگ کا نشانہ بنانےکی دھمکی دی تھی۔صدر ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں شمالی کوریا نے کہا تھا کہ اس نے بحرالکاہل کے جزیرہ گوام میں قائم امریکہ کے اسٹریٹیجک ایئر بیس کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

ٹیگس