Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • اسپین کی عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم

اسپین کی ایک عدالت نے دوہزار دس میں مرمرہ بحری جہاز پر صیہونیوں کے حملے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کیاہے۔

برطانوی اخبار انٹرنیشنل ہیرالڈ ٹریبون کی نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ اسپین کی ایک عدالت کے جج نے ایک فیصلہ سنایا ہے جس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو اور دوہزار دس کی کابینہ کے سات دیگر ارکان کوغزہ کے محصور عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے جانےوالے مرمرہ بحری جہاز پر حملے کا مجرم قراردیا ہے۔
جج کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد جب کبھی اسپین میں داخل ہوں انہیں گرفتار کرلیا جائے۔
دوہزار پندرہ میں بھی اسپین کی ایک عدالت نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے انسانی حقوق اور انسان دوستانہ اداروں کے کارکن کچھ بحری جہازوں پر سوار ہو کر غزہ کی جانب روانہ ہوئے تھے تاکہ غزہ کا محاصرہ ختم کرائیں لیکن اسرائیل نے زیادہ تر بحری جہازوں کو روک لیا اور اسرائیلی کمانڈوز نے مرمرہ بحری جہاز پر حملہ کرکے جہاز پر سوار انسانی حقوق اور انسان دوستانہ امدادی امور کے دس کارکنوں کو ہلاک کردیا تھا۔

ٹیگس