Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • طالبان کو مذاکرات کی امریکی پیشکش

امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ طالبان سے امن مذاکرات افغانستان میں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق نئی پالیسی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکا خطے میں طویل عرصے تک سرگرم رہے گا۔

جنرل نکلسن نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں اور افغانستان اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر اس کی تعمیر نو میں شامل ہوکر افغان معاشرے کا حصہ بن جائیں۔

جنرل نکلسن کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب گزشتہ روز طالبان نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کو امریکی فوجیوں کے قبرستان میں بدل دیا جائے گا۔  

واضح رہے کہ کئی ہزار امریکی فوجیوں کی افغانستان میں موجودگی کے باوجود اب تک نہ فقط اس ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی بلکہ اس ملک کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

ٹیگس