Aug ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی جانب سے اسرائیلی اقدامات کی مذمت

یورپی یونین نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے تعلیمی اداروں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

بیت المقدس سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، غرب اردن میں قائم فلسطینیوں کے تعلیمی اداروں کے خلاف اسرائیل کے مخاصمانہ اقدامات پر یورپی یونین نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کا خاص طور سے بچوں اور طالبعلموں کے حقوق کا احترام کرے۔یورپی یونین کے بیان میں غرب اردن میں فلسطینی تعلیمی اداروں کی بندش اور انہیں مہندم کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اسرائیل نے پیر کے روز غرب اردن کے مغربی کنارے میں قائم فلسطینیوں کے دونرسری اسکولوں کو بند جبکہ منگل کی شب جنوبی کنارے کے علاقے میں ایک پرائمری اسکول کو منہدم کردیا ہے۔ اسرائیلی حکومت اس سے پہلے بھی فلسطینیوں کے متعدد اسکولوں کو یہ کہتے ہوئے منہدم کرچکی ہے یہ عمارتیں تعمیراتی اجازت نامے کے بغیر بنائی گئی تھیں۔فلسطینی علاقوں میں نرسری  اور پرائمری اسکول ایسے وقت میں منہدم کیے جارہے ہیں جب فلسطینی بچوں نے گزشتہ ہفتے نیا تعلیمی سال شروع کیا ہے جبکہ بعض اسکول آئندہ چند روز میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے والے ہیں۔

ٹیگس