صیہونی حکومت کے وزیراعظم کا ایران مخالف بے بنیاد دعوی
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے ایک بار پھر یہ بے بنیاد دعوی دوہرایا ہے کہ ایران شام اور لبنان میں بہت ہی دقیق نشانے پر لگنے والے میزائل کا کارخانہ لگا رہا ہے
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتنیاہو نے مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ اسرائیل مخالف اہداف ہی شام اور لبنان میں ایران کی موجودگی کی وجہ ہے اور ایران ، شام کو اپنی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کررہا ہے -
صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے دعوی کیا کہ اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اجازت دے رکھی ہے- انہوں نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے کہاکہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے لئے ایران کے ہتھیاروں کی فراہمی کا راستہ روکیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں بحران کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے دہشت گردوں کی حمایت میں با رہا بین الاقوامی قوانین اور شام کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا اوراقوام متحدہ نے بھی اب تک ان حملوں کی مذمت نہیں کی -
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوترش نے بھی اس پریس کانفرنس میں اسرائیل پر زور دیا کہ وہ علاقے میں امن وصلح کی پابندی کرے- انہوں نے اسرائیلی اور فلسطینی فریقوں سے کہا کہ وہ امن مذاکرات کی کوشش کریں -