Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کے بارے میں روس کا امریکہ کو انتباہ

روس نےشمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں کی بابت امریکہ کو سخت خبردار کیا ہے۔

 اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں اضافے کو غیر تعمیری اور خطرناک سمجھتا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے جزیرہ نمائے کوریا میں جاری کشیدگی کو سفارتی طریقے سے کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر ٹرمپ کے جنگ پسندانہ بیانات اور دھمکیوں کے باعث شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے۔
امریکی صدر نے آٹھ اگست کو شمالی کوریا کے خلاف فوجی آپشن کے استعمال کی دھمکی بھی دی تھی۔
 ٹرمپ کی دھمکی کے بعد شمالی کوریا نے کئی بار میزائل کے تجربات کیے ہیں۔
 شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربات کے بعد جاپان سمیت امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے پیانگ یانگ کے خلاف پابندیوں میں اضافے کے لیے تگ و دو تیز کردی ہے۔

ٹیگس