Sep ۰۴, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • جنگل کی آگ لاس اینجلس شہر تک پہنچ گئ‏ی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر نے بڑے پیمانے پر آتش سوزی کے بعد لاس اینجلس سٹی میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن نےاس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوبی لاس اینجلس میں لگی یہ آگ رہائشی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ اس خدشے کے بعد شہری انتظامیہ نے آتشزدگی کے شکار علاقے کے اطراف کے رہائشی علاقوں کو جبری طور پر خالی کرانا شروع کردیا ہے۔اس سے پہلے لاس اینجلس کے میئر نے بھی شہر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ جنگلات سے شروع ہونے والی اس آگ نے جمعے کے روز جنوبی لاس اینجلس کے ورڈاگو نامی علاقے میں چھے ہزار ہیکٹر اراضی کو جلا کر راکھ کردیا ہے اور اس کا دائرہ بربینک کے علاقے تک پھیل گیا ہے۔اس آگ کو لاس اینجلس کی تاریخ کی سب سے بھیانک آگ قرار دیا جارہا ہے۔

ٹیگس